اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام مخالف نیوز ایجنسیوں کے مطابق شامی فوج شہر قابون، برزہ اور جوبر کو مکمل طور پر دھشتگردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے پر کامیاب ہو گئی ہے۔ الجزیرہ ٹی وی چینل نے ان علاقوں میں شامی فوج کی کامیابی اور دھشتگردوں کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ قابون میں شامی فوج کی کامیابی سے مسلح افراد کو کافی زیادہ شکست کا سامنا کرنا ہو گا چونکہ اس شہر پر فوج کی فتح سے دیگر مناطق جیسے حرستا اور دوما کی طرف مسلح افراد کا راستہ بند ہو جاتا ہے۔شہر قابون میں فوج کی دھشتگردوں کے ساتھ جھڑپیں انتہائی دشوار کہی جاتی ہیں چونکہ اس شہر میں دھشتگردوں نے زمین کے اندر سرنگیں اور ٹنل بنا رکھے تھے جنہیں کشف کرنا اور ان میں دھشتگردوں کو ماردینا بہت مشکل مرحلہ تھا۔شہر ادلب کا محاصرے توٹنے کے قریبشامی فوج شہر ادلب کے بعض قریبی علاقوں پر قبضہ کرتے ہوئے اس شہر پر دھشتگردوں کے کئے گئے محاصرے کو توڑنے کے قریب پہنچ گئی ہے اطلاعات کے مطابق فوج نے اس شہر میں جانے والی روڈ اريحا-لاذقيه پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ادھر دمشق کے شمالی شہر حلبون میں بھی آج فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے بتایا جاتا ہے کہ لبنان ک سرحد سے ۷۰ کلومیٹر پہلے تک فوج مکمل کنٹرول حاصل کرنے پر کامیاب ہو گئی ہے۔دمشق میں دھشتگردوں کا ہیڈکواٹر تباہالعالم کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے شہر برزہ میں شامی فوج کے ہاتھوں دھشتگردوں کا ایک ہیڈکواٹر تباہ ہو گیا ہے۔ادھر دھشتگردوں نے شہر القابون میں پولیس اکیڈمی کو ماٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔اطلاعات کے مطابق شہر حمص کے مضافات میں دھشتگرد فلہ گاوں پر حملہ کرنا چاہتے تھے کہ شامی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے۔...............242
15 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 441450
شہر قابون پر شامی فوج کا مکمل قبضہ/ شہر ادلب کا محاصرے توٹنے کے قریب/ دمشق میں دھشتگردوں کا ہیڈکواٹر تباہ